شام کے علاقے دمشق کے دیہی علاقے الصبورہ میں دھماکہ ہوا، جس میں ایک فوجی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں سترہ فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے آبزرویٹری نے ابتدائی نتائج کے طور پر دھماکے میں کم از کم 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی موجودگی کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تاہم حملے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
