ہوشاپ: منشیات کے خلاف ،لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اتوار کے دن ،سی پیک روڈ دو دن تک بند رہے گا ،اہلیان ،ہوشاپ و ہیرونک کا اعلان

کیچ :منشیات کے خاتمہ اور مسنگ پرسنز کی باحفاظت بازیابی کیلے اہلیان ھوشاب سی پیک روڈ کو دو دن تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق 23 اکتوبر 2022 بروز اتوار سے پیر تک ، ھوشاب فورسز کیمپ ، گونڈسریں کیمپ اور ھوشاب زیرو پوائنٹ کے مقامات پر سی پیک روڈ کو مکمل دھرنا دیکر بند رکھا جائے گا ۔ انھوں نے بیان میں تربت ٹو شال اور دیگر ٹرانسپورٹر وں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اتوار اور پیر کے دن سفر بلکل نہ کریں ۔ انھوں نے وضاحت کی ہے کہ اس روز مقامی ہوٹل بھی بند رہیں گے کیوں کہ ہوٹل والے خود منشیات کے بیوپاری ہیں۔ اہلیان ھوشاب اور ہیرونک نے ہوشاب، تجابان ، ہیرونک ، شہرک، شاپک، کیکن، کیساک، بالگتر، کیلکور ، پرکوٹگ، بدرنک اور پورے کولواہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنے میں شریک ہوکر اپنی نسلیں اس لعنت سے بچائیں ۔ اس طرح انھوں لاپتہ افراد کی لواحقین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے پیاروں کی تصویروں کے ساتھ آکر دھرنے کا حصہ بنیں تاکہ ہمارے پیارے بحفاظت ریاستی عقوبت خانوں میں اذیت سے چھٹکارا حاصل کرکے آزاد ہوجائیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post