جیکب آباد میں ملیریا کے باعث معصوم بچی انتقال کرگئی، ہزاروں لوگ مبتلا، ادویات کی قلت، محکمہ صحت خاموش

جیکب آباد کے نواحی گاوں میرانپور کے رہائشی میر خان کھوسو کی 8 سالہ معصوم بچی امام خاتون ملیریا کے باعث فوت ہوگئی۔ جیکب آباد میں سیلاب اور بارشوں کے بعد ملیریا کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اور ضلع بھر میں اب تک 155 سے زائد لوگ فوت ہوچکے ہیں ،جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ملیریا میں مبتلا ہوچکے ہیں علاقائی ذرائع کا کہناہے کہ ملیریا پھیلنے کے بعد شہر میں ملیریا کے خاتمے کی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور اکثر میڈیکل اسٹورز پر ملیریا کی ادویات زائد نرخ پر فروخت کی جارہی ہے جبکہ سرکاری اسپتالوں میں بھی ملیریا کی ادویات کی قلت ہے جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت خاموشی چھوڑکر ملیریا کے خاتمے کے لیے اسپرے کرائے اور متاثرین کو ادویات فراہم کریں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post