بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے کے سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے زرغون میں ایک حملے میں قابض پاکستان فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بناکر دشمن فوج کے چھ اہلکار ہلاک اور صوبیدار سمیت چار اہلکار زخمی کردیئے۔
انہوں نے کہا کہ قابض فوج 21 اکتوبر 2022 کو زرغون، مارگٹ، بولان و ہرنائی کے مختلف علاقوں میں جارحیت کا آغاز کیئے ہوئے ہے۔ اسی اثناء گذشتہ روز زرغون گھاٹ کے مقام پر بی ایل اے کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس وقت گھات لگاکر دشمن پر حملہ کیا جب انکی دس گاڑیوں کا قافلہ علاقے سے گذر رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں دشمن فوج کے چھ اہلکار ہلاک اور صوبیدار اختر جان سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ بھاری ہتھیاروں کی زد میں آنے سے دشمن کی دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے انخلاء تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگی۔