قلات کے علاقے منگچر میں مبینہ طور پر نصیب اللہ ولد غلام محمد کے ہاتھ میں موجود دستی بم پھٹ گیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئے-
ذرائع کے مطابق دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا ہے جبکہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا-
دھماکے سے جائے وقوعہ پر موجود دیگر دو افراد نیاز اللہ ولد محمدعمر اور مجیب الرحمٰن ولد عبدالرازق معمولی زخمی ہوگئے ہیں ۔
انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھماکے میں جانبحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے-
ادھر خاران سے اطلاعات ہیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بیگ محمد ولد ٹکری بشام نامی شخص کو ہلاک کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے-
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے تعلق رکھتا تھا۔
