کیچ کے علاقہ تمپ اپسی کہن دز راہ پر واقع فورسز کے چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے انھیں جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں ۔
تربت یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کھڑی کرولا گاڑی سے ٹکراگیا ، جس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار عبدالرشید ولد ملنگ اور حسن ولد شبیر ساکنان آبسر بُنڈے بازار تربت ھلاک ہوگئے ۔
دریں اثناء قلات میں شاہراہ پر ژلو کے مقام پر آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار محمد خیر نامی شخص کو کچل کر ھلاک کردیا ۔
علاوہ ازیں چاغی : لیویز ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کیمپ گردی میں موٹر گیراج میں آگ لگنے کی سبب دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ تین گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئے لیویز فورس موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا مزید تحقیقات کی جاری ہے۔
