حب ساکران روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی رکشے پر فائرنگ، 22سالہ نور رحمت ھلاک اور 45 سالہ امیرجان زخمی ہو گئے ۔ نعش اور زخمی کو حب اسپتال منتقل کیا گیاہے ۔
دریں اثناء پنجگور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تابش ولد لالا اقبال زخمی ہوا زخمی کو طبی امداد دینے کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمی کو کراچی ریفر کردیا ۔
نوشکی : پولیس کی کامیاب کارروائی اغوا برائے تاوان میں ملوث تین ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار نوجوان مغوی بازیاب اغواکار مغوی کے والدین سے ساٹھ لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کر رہے تھے یہ بات ہفتے کے روز پولیس تھانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی غلام حسین اور ایس نے کہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ شکایت کنندہ شکیل احمد بڑیچ نے درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے کزن کو اغوا کر لیا ہے اور وہ 60 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں،
جس پر نوشکی پولیس نے اے ٹی ایف کے ہمراہ تاڑیز کے علاقے میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں اغوا برائے تاوان میں ملوث تین اغوا کاروں علیم خان بادینی ولد قاسم خان سکنہ مستونگ نیک نذر ولد نظرداد اور علی احمد ولد چاکر خان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مغوی ممتاز الدین کو بازیاب کرلیا اور اغوا برائے تاوان کے جرم میں استعمال ہونے والے ایک ایکس کرولا ایک 125موٹر سائیکل ایک پسٹل بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کر لیا
