چاغی: تفتان سرحد پر لیویز فورس اور ایف سی اہلکاروں میں تلخ کلامی ، ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر معطل

چاغی ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کے افسر کو راہداری جاری کرنے کے باجود ایف سی نے تفتان بارڈر پر روکے رکھا جس پر تلخ کلامی ہوئی ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ ایران جانے کی راہداری جاری کرنا ڈپٹی کمشنر کا اختیار ہے ، جسے ایف سی نے نہیں مانا، اور لیویز فورس کے سپاہیوں اور مہمان افسر سے نامناسب رویہ اپنایاگیا ۔ جبکہ ایف سی کا دعوی ہے کہ لیویز اہلکاروں نے ایف سی اہلکاروں پر بندوق تان کر ریلوے افسر کو ایران جانے دے دیا ۔ تاہم بعد میں ایف سی حکام کی شکایت پر چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر چاغی اور اسسٹنٹ کمشنر تفتان کو معطل کردیا ۔ باخبر ذرائع کے مطابق چاغی محکمہ امور نظم و نسق بلوچستان نے دونوں افسران کے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں ۔ آپ کو علم ہے بلوچستان میں ضلعی انتظامیہ برائے نام ہے ، یہا ہر حکم ایف سی اور فوج کی چلتی ہے ۔ یہی وجہ ہے ایف سی اور فوج ہاتھوں لوگ غیر قانونی روزانہ کی بنیاد پر اغوا ہوتے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ کو اتنی اختیارنہیں ہے کہ وہ اغوا ہونے والے شخص کے لواحقین کے درخواست پر رپوٹ درج کر سکیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post