بولان : ڈھاڈر نیو پولیس لائن کے قریب عدالتی پیشی سے واپسی پر دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صدر ولد واحد بخش اور دلبرخان ولد منظور احمد سکنہ پیر تیار غازی کو شدید زخمی کردیا ۔
پولیس نے زخمیوں کو فوری پر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے صدر ولد واحد بخش ھلاک ہو گئے ۔
دلبر کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے سبی منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے ،مزید کاروائی ڈھاڈر پولیس کررہی ہے۔