بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد ثناء اللہ ولد رفیق سکنہ چتکان سے چار لاکھ روپے ایک موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق وہ بینک سے پیسے نکال کر گھر جارہے تھے کہ انہیں غریب آباد چتکان برف فیکٹری کے قریب گلی میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے روک کر پیسے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔
ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مجھے سر پر پتھر مار کر میرے نقدی و موبائل فون چھینے مزید تفتیش پولیس کررہی ہے، واضح رہے پنجگور میں گزشتہ ایک دو ماہ کے دوران چوری ڈکیتی میں شدت آئی ہوئی ہے شہریوں میں انتہائی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔