کوئٹہ میکانگی روڈ پر ایف سی اور پولیس اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہداری آزاد بلوچ نے قبول کرلی

کوئٹہ ( نامہ نگار ) بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب 11 بجے ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر شال میں میکانگی روڈ پر قابض ایف سی اور پولیس اہلکاروں کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔
انھوں نے کہا حملے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 1 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے علاوہ ازیں آزاد ذرائع کا کہناہے کہ دستی بم حملے میں باز محمد ولد تاج محمد قوم تاجک عمر 35 سال سکنہ پشتون آباد ، رضوان ولد حاجی رمضان قوم احمد زئی سکنہ کاسی روڈ ، ثمینہ زوجہ رضوان قوم احمد زئی سکنہ کاسی روڈ،احمد جان ولد میاں خان قوم کھتران عمر 39 سال سکنہ عبدالستار روڈ ، مجیب اللہ ولد عبداللہ قوم اچکزئی عمر 35 سال، عبدالرحمن ولد ہارون قوم جدون سکنہ جان محمد روڈ، اور سنینا ولد محمد رضوان عمر 4 سال سکنہ کاسی روڈ بھی شامل ہیں ۔ ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post