لاپتہ شاہ فہد بلوچ کو بازیاب کیا جائے - ہمشیرہ شاہ فہد

شال ( اسٹاف رپورٹر سے ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران سے لاپتہ شاہ فہد بلوچ کی ہمشیرہ نادیہ بلوچ نے شال ریڈ زون دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ میری بھائی کو خاران شہر ہماری گھر سے سی ٹی ڈی نے لاپتہ کرکے نامعلوم جگے پر منتقل کردیا ہے ۔ جس کے بعد وہ اب تک لاپتہ ہیں ۔ نادیہ بلوچ بتاتی ہیں کہ شاہ فہد کو 16 مارچ 2022 کو سی ٹی ڈی نے ہمارے گھر میں چھاپہ مار کر جبری طور پر لاپتہ کردیا جس کے بعد اب تک انکی کوئی خبر نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتائی کہ میری بھائی حافظ القران ہے اسکا کسی بھی سْیاسی و مذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سی ٹی ڈی نے ہمارے گھر میں چھاپہ مار کر شاہ فہد کو لاپتہ کردیا اور اس کے چند دن بعد کہی گاڈیوں سمیت ایف سی والے ہمارے گھر ائے نغدی اور دوسرے تمام قیمی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ ہماری مذاہمت کرنے پر انہوں نے ہمیں یہ دھمکی دے دیا کہ اگر اپ لوگ موبائل اور دوسری اشیا دینے سے قاصر رہے تو ہم اپ کے بھائی کو جان سے مار دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ھم نے شاہ فہد کی بازیابی کے لئے ہر طرح سے قانونی راستہ اختار کیا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا تو اس وجہ سے ہم مجبور ہوکر شال ریڈ زون دھرنے میں شریک ہوگئے ہیں ۔ اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے بھائی شاہ فہد کو بازیاب کیا جائے اگر وہ مجرم ہے تو اسکو اپنے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post