کیچ : تمپ گومازی سول سوسائٹی کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف ایک احتجاجی پرامن ریلی نکالی گئی، جو ہائی سکول گومازی سے شروع ہو کر گومازی بازار کے مختلف گلی کوچوں سے ہوتا ہوا مین چوک پر آکر پرامن طور پر منتشر ہوگئے.
ریلی میں علاقے کے معتبرین،
طلبہء ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی، شرکا کی تعداد کافی زیادہ تھی ۔ جہنوں نے منشیات کی خلاف شدید نعرہ بازی کی ، اور شرکاء نے منشیات کے خلاف پلے کارڈ بھی اُٹھاہے ہوئے تھے.
واضع رہے کہ گومازی سول سوسائٹی نے اپنے قیام سے لیکر منشیات فروشون کے خلاف اپنی مدد آپ کے تحت آواز اُٹھائے ہوئے ہیں .
مظاہرین کا کہنا ہے تحصیل تمپ کی اکثر بیشتر علاقوں میں منشیات آلو ٹماٹر سے زیادہ دستیاب ہے .منشیات کی بھر مار سے علاقے میں چوری رہزنی اور ڈکیتی کی واردت میں بھی اضافہ ہوچکا ہے.مگر دوسرے جانب حکومتی خاموشی بھی سمجھ سے بالاتر دیکھنے کو ملتا رہتا ہے.
