آواران(ویب ڈیسک ) تحصیل جھاؤ کے علاقہ ڈولیجی سے پاکستانی فورسز نے رواں ماہ چار ستمبر کو ڈاکٹر اسماعیل ولد محمد ابراھیم کو حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیاہے ۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ڈولیجی سے مزکورہ ڈاکٹر کو اس وقت گرفتار کرکے لاپتہ کیاگیا ، جب فورسز اہلکار بارودی سرنگ دھماکہ میں ھلاکت ہوگئے، اور اس کے فورا بعد فوجی آپریشن شروع کیاگیا ۔
جبکہ دوسری جانب علاقہ مکینوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روزانہ صبح کیمپ میں حاضری دینے بعد شام اپنے اپنے گھر جاسکتے ہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ علاقہ مکینوں پر اب تک پابندی برقرار ہے کہ وہ اور کسی جگہ یا شہر نہیں جاسکتے کیوں کہ فوجی آپریشن جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈولیجی کے ندی نالوں کے جنگلات جلائے جارہے ہیں ، جبکہ کوہڑو کے ندی نالوں کے علاوہ ٹیمبان نامی ندی میں بھی جنگلات جلائے جانے کے اطلاعات موصول ہو رہے ہیں ۔
آخری اطلاع تک مزکورہ علاقوں میں تاحال فوجی آپریشن جاری ہے ۔
