کوئٹہ:زرغون گیس فیلڈ میں قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

:بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے شال کے علاقے زرغون میں کرکینڑ کے مقام پر گیس فیلڈ میں قائم قابض پاکستان فوج کے مختلف پوسٹوں پر راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ان حملوں کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچ وسائل کے استحصالی پروجیکٹس اور قابض فوج پر شدت کیساتھ ہمارے حملے جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post