سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان سے تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، زاہدان میں آج ہونے والے ہنگاموں کے تسلسل میں چند گھنٹے قبل حکومت مخالف عناصر کا ایک گروپ زاہدان میں مکی مسجد کے قریب جمع ہوا اور فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئیں۔
بدقسمتی سے اس واقعے میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے انٹیلی جنس کمانڈر سید علی موسوی سینے میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چند منٹ قبل ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں ۔
تسنیم کے مطابق مظاہرین نے زاہدان میں 3 تھانوں پر حملہ کیا اور زاہدان کے 16 تھانوں پر فائرنگ شروع کردی۔
اس رپورٹ کے مطابق شہر کے کچھ علاقوں میں مظاہرین نے کچھ ٹائروں اور کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی اور دوسرے علاقے میں ایک بیکری پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔
رپوٹ مطابق زاہدان شہر میں ہنگامہ خیز کارروائیوں کے تسلسل میں ، انہوں نے ایک فائر انجن، ایک ایمرجنسی اسٹیشن اور بعض دیگر مقامات کو آگ لگا دی۔