قلات بم دھماکہ ، خاران مخبر کو ھلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں کہا کہ گذشتہ شب بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے جوہان میں قابض پاکستانی فوج کے گاڑی میں سوار اہلکاروں کو اس وقت آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقے میں گشت کررہے تھے ، دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ ترجمان نے دوسرے حملہ بارے بیان میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ خاران کے علاقے لجے شوآپ کے رہائشی بیگ محمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ شخص پاکستانی فوج و اسکے خفیہ اداروں کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ اور مخبر خاص تھا۔ جیئند نے کہا کہ مزکورہ مخبر طویل عرصے سے قلات، خاران اور گردونواح کے علاقوں میں فوجی آپریشنوں میں دشمن اہلکاروں کی معاونت، ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کو ٹھکانے فراہم کرنے اور علاقائی افراد کو دشمن کی ایماء پر زد و کوب کرنے سمیت مختلف بلوچ تحریک مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔ ترجمان نے کہاکہ مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،اور ہماری جدوجہد قابض فوج کے مکمل انخلاء اور ان کے معاون کاروں کے خاتمے تک جاری رہیگا ۔ انھوں نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی ایک بار پھر یہ واضح کرتی ہے کہ کوئی بھی شخص چاہے اسکا تعلق کسی بھی قومیت یا قبیلہ سے ہو قابض فوج یا اسکی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈز کو معاونت فراہم کریگا یا کسی قسم کے بلوچ مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہوگا انھیں کسی صورت بخشا نہیں جائے گا اور جلد یا بدیر انھیں انکے گناہوں کا سزا دیا جائیگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post