بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او زون کا سینئر باڈی اجلاس جامعہ ہاسٹل میں زونل صدر عدنان بلوچ کے زیرصدارت منعقد ہوا

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او زون کا سینئر باڈی اجلاس جامعہ ہاسٹل میں زونل صدر عدنان بلوچ کے زیرصدارت منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی مرکزی کمیٹی کے ممبران صمد بلوچ اور ڈاکٹر مقبول بلوچ جبکہ اعزازی مہمان شال زون کے زونل ڈپٹی آرگنائزر عاطف بلوچ تھے۔ اجلاس کے آغاز میں شہداے بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی کے بعد زونل نائب صدر شعیب بلوچ نے مرکزی رہنماؤں کو لوامز یونیورسٹی میں تعلیمی و تنظیمی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بارش کی حالیہ تباہ کاریوں کی وجہ سے لسبیلہ سمیت بلوچستان کا ایک بڑا حصہ سیلابی پانی میں ڈوب چکا ہے۔ سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی میں نت نئے بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ جامعہ میں طلباء کو بے شمار تعلیمی مسائل درپیش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لوامزیونیورسٹی تعلیمی حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس وقت بلوچستان کے ہزاروں طالبعلم اعلیٰ تعلیم کی حصول کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں مگر ناقص تعلیمی منصوبہ بندی سے ادارہ بحرانوں سے دوچار ہے۔ اکیڈمک اور نن اکیڈمک مسائل کی حل کیلئے تنظیم نے نہ صرف مثبت کردار اداکی ہے بلکہ طلباء کے ساتھ ملکر تعلیمی حقوق پر ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ اس وقت بوائز اور گرلز ہاسٹلز کی صورتحال گھمبیر ہے۔ مرکزی رہنماؤں نے لوامز یونیورسٹی میں تنظیم کی مثبت کارکردگی پر اراکین کو سرہاتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اوتھل زون کے ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہم نے علم و شعور کی طاقت سے لیس ہو کراپنے حقوق کی جنگ لڑنا ہے۔ انھوں نے کہاکہ آج بلوچستان سمیت دنیا کی سیاست کا رخ تبدیلی ہو چکا ہے ہمیں تبدیلی سے ہمکنار ہوتے ہوئے تمام تر چیلنجز کو قبول کرنا ہوگا۔ بی ایس او کے نوجوان اپنے اندر تبدیلی کی صلاحیت پیدا کرے۔ بی ایس او کا کردار بلوچستان سمیت اس خطے کی سیاسی منظر نامے میں انتہائی اہم رہا ہے۔ ہمیں اپنی سیاسی سمت راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل، شہید چیرمین منظور بلوچ اور دیگر شہداء کی فکری و شعوری جدوجہد اور طرز سیاست اپنانا ہوگئی۔ انھوں کہا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے بلوچستان میں ایک انسانی و معاشی بحران جنم لے چکا ہے۔طلباء کیلئے فیسوں کی ادائیگی مشکل ہے لہذا لوامز یونیورسٹی سمیت بلوچستان کے تمام جامعات اس سال طلباء کیلئے فیس معافی کا اعلان کریں۔ آخر میں تمام ساتھیوں نے بی ایس او کے بیرک کے سائے تلے بلوچ قوم اور بلوچستان کیلئے جدوجہد کرنے کی عزم کا اعادہ کیا

Post a Comment

Previous Post Next Post