کوئٹہ : پولیس کے مطابق چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھوپیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے سوسائٹی میں انکے گھر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ڈاکٹر کے تینوں بیٹے موقع پر ھلاک ہو گئے ۔
ھلاک ہونے والے تینوں بھائیوں کی عمر یں باالترتیب 8 سال ، 16 سال اور 18 سال ہیں ۔