شال :بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تنظیم کے سرمچاروں نے گزشتہ شام شال کے علاقے سبزل روڈ پودگلی چوک کے قریب قابض ایف سی کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ۔ جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
بی ایل اے کے ترجمان نے کہا ہمارے سرمچاروں نے قابض ایف سی اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سبزل روڈ پر معمول کے مطابق ناکہ بندی کررہے تھے۔
انھوں نے کہا حملے کے بعد فورسز نے ریاستی مشینری کے ہمراہ حسبِ معمول واقعے کے اصل محرکات اور ہدف کو چھپا کر اسے عام عوام کے خلاف حملہ ظاہر کیا۔
