مشکے تنک کے زیرینہ بستی والوں کیلے بھی فورسز نے حکم نامہ جاری کردیا ۔راشن کے مقدار کا تعین بھی فوج کرے گی

مشکے کے بعض زیرینہ علاقوں سے اطلاعات ہیں کہ فورسز کی گشتی ٹیمیں دائرہ ، میسکسی ،ہرکشان، دوستین بھنڈ ، مینی ،بھنڈکی ، کے بستی والوں کو حراساں کرنے کے عمل کو تیز کرکے بھنڈ کی کیمپ پیشی پر ہر روز آنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ میں ان تمام علاقہ مکینوں کیلے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انھیں منع کیا گیا ہے کہ وہ آواران یا مشکے گجر شہر بغیر فوج کی حکم نہیں جا سکیں گے ، تاہم بحالت مجبوری انھیں پہلے بھنڈکی کیمپ آکر اجازت لینا پڑے گا اور لکھ کر دینا ہوگا کہ وہ کیوں اور کس کے ہاں جارہے ہیں ۔ واپسی پر کیا خرید کر لائیں گے نیز انھیں وضاحت کرنا ہوگا ، اس کے بعد کیمپ سے انھیں بتایا جائے گا کہ وہ کتنی مقدار میں اپنے اپنے گھر راشن یا خوردونوش کے اشیاء خرید کر لاسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ حکم نامہ میں یہ بھی بات واضح کی گئی ہے کہ ایک محلے سے دوسری محلہ جانے کیلے بھی یہاں کے رہنے والوں کو کیمپ سے پرچی لینا پڑے گا، بغیر پرچی کسی کو دوسرے محلہ میں دیکھا گیا انھیں لاپتہ کیا جائے گا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post