ہرنائی میں فوجی آپریشن، گھر نذر آتش

ضلع ہرنائی میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے جہاں پشتون قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں کو نذر کردیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی الصبح پاکستان فوج کے پیدل دستوں نے کھوسٹ کے نواحی علاقوں زردآلو اور تور ڈبر کے علاقوں میں پیش قدمی کی ہے ۔ فورسز نے مذکورہ علاقوں کو جانے والے راستوں کی مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فورسز نے پشتون قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھروں کو بھی نذر آتش کردیا ہے جن میں متو دمڑ اور فتح دمڑ کے گھر شامل ہیں۔ خیال رہے متو دمڑ کا ایک بیٹا تین سال قبل فوجی آپریشن میں قتل کیا گیا تھا۔ آپریشن میں کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔ آپ کو علم ہے گذشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون میں آپریشن کی گئی ، جس میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مختلف مقامات پر بمباری و شیلنگ کی۔ زرغون میں رواں سال اپریل میں بھی فوجی آپریشن کی گئی جس میں پشتون قبائل سے تعلق رکھنے والے نو افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post