نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی اور گرد و نواح میں ٹینٹ، میڈیکل کے سامان اور راشن کی اشد ضرورت ہے - بی وائی سی کراچی

بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان مطابق بی وائی سی کراچی کی ٹیم آج تیسرے روز بھی نصیر آباد ، ڈیرہ مراد جمالی اور گرد و نواح میں دورے، لسٹنگ اور ڈسٹریبیوشن کررہی ہے اور انہیں اپنے رضاکاروں کی ٹیم سے یہ اطلاعات ہیں موصول ہو رہے ہیں کہ مذکورہ علاقوں میں اب تک بنیادی سہولیات کی بھی شدید قلت ہے۔ جن میں ٹینٹ، راشن اور میڈیکل ایکویپمنٹ اور دوائیوں کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاہے کہ علاقوں میں حاملہ خواتین کیلئے گائینی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ خواتین موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ وائرل بیماریاں حد سے زیادہ پھیل رہی ہیں۔ بی وائی سی کراچی درخواست کرتی ہے کہ نصیر آباد، جعفر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، اس ریجن میں ایمرجنسی نافذ کر کے ایمرجنسی میڈیکل سیچویشن کے تحت کام کیا جائے۔ بی وائی سی (کراچی) کی ٹیم سے ڈاکٹر زیاد نے فیض آباد کے علاقے میں فرسٹ ایڈ دیا اور ٹیم نے راشن سمیت ترپال اور ٹینٹ تقسیم کئے۔ فیض آباد سمیت گڑھی رحمان ،میرواہ ،فیض آباد ،کیٹل فارم، بیرون منجھو شوری اور محیشوری کے مقام پر راشن اور دیگر ضرورت کی اشیا فراہم کیا ۔ ا نھوں نے کہاہے ہم سیلاب زدگان کیلئے کام کرنے والے تنظیموں اور فلاحی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان شدید متاثرہ علاقوں کا رخ کریں اور اگر ڈاکٹر ذاتی نوعیت پر بھی ان علاقوں میں جا سکتے ہیں تو ضرور جائیں۔ کچھ علاقوں میں ڈاکٹرز ہیں مگر دوائیاں نہیں ہیں، اور کچھ علاقوں میں تھوڑی سی دوائیاں ہیں تو ڈاکٹر نہیں۔ عوام بے یار و مددگار روڈوں پر پڑی ہوئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post