تربت جوسک کے مقام پر زمیاد گاڑی نے ایک اور گاڑی کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار طالب علم زاکر ولد سلیم سکنہ کولواہ بدرنگ حال کلگ تربت کو ٹھوکر مار کر شدید زخمی کردیا ،جسے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
بتایا جارہاہے کہ طالب علم سکول سے چھٹی کرکے اپنے گھر واقع کلگ تربت جہاں وہ اپنے رشتہ دار کے ہاں رہ رہے تھے آرہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے ۔