کیچ ( ویب ڈیسک ) کیچ کولواہ آشال میں پاکستان چین اقتصادی راہداری روٹ ( سی پیک) کی حفاظت پر معمور پاکستانی فورسز کو جمعرات کے الصبح مسلح افراد نے راکٹ لانچر اور دیگر اسلح سے حملہ کرکے نشانہ نشانہ بنایا ۔
بتایا جارہاہے کہ فورسز پر اس وقت حملہ کیاگیا جب وہ سی پیک روٹ پر معمور تھے ۔
باخبر ذرائع کے مطابق فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا اٹھا نا پڑا ہے ۔ حملہ آور حملے کے بعد فرار ہوگئے ہیں ۔
فورسز پر حملہ کی ذمہ داری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔
