بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ٹیمیں کچھی ، میرواہ ،اور ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب متاثرین سے مل کر لسٹ بنادیئے ۔ بی وائی سی

کراچی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے گاؤں گہور گھاڑی ضلع کچھی بولان کا وزٹ حاجی خان بلوچ نے کیا اور اسسمنٹ کی گئی۔ بیان مطابق 18 فیملیز پر مشتمل یہ گاؤں 26 اگست کے سیلابی پانی سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے ۔ آج 13 ستمبر تک اس بستی کے لوگوں کے پاس کوئی بھی امدادی سامان وغیرہ کسی نے نہیں پہنچائی کل انشاء اللہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی)کی جانب سے اس بستی کے متاثرہ فیملیز میں ٹینٹ تقسیم کیے جائیں گے۔ بی وائی سی (کراچی) کی ٹیم آج صبح نصیر آباد کے علاقے میرواہ پہنچی ہے۔ جھل مگسی میں کچھ لوگوں کی لسٹنگ کر کے وہاں راشن تقسیم کئے بعد بی وائی سی (کراچی) کی ٹیم قائد آباد جمالی ڈسٹرکٹ جعفر آباد پہنچی وہاں لسٹنگ کے ساتھ فرسٹ ایڈ بھی کی اور کل یہاں راشن بھی تقسیم کریں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post