کیچ ،ہرنائی ،اوستہ محمد ( مانیٹرنگ ڈیسک +ویب ڈیسک )
کیچ کے علاقہ الندور میں یار جان ولد دلوش نامی نوجوان سانپ کے ڈسنے سے ھلاک ہوگئے ہیں ۔
ہرنائی کوئلہ کان میں تودہ گرنے سے ایک مزدور ھلاک ہوگیا ،جسے اس کے مزدور ساتھی نے اپنی مدد آپ نکال لیا ۔ بعد ازاں نعش افغانستان روانہ کردیاگیا ۔
اوستہ محمد سے اطلاع ہے کہ حالیہ بارشوں میں سانپ ڈسنے کے مریض بڑھ گئے ہیں روزانہ چار پانچ ،سات بندے بھی آئے داخل ہوئے دو دن میں پندرہ بندے بھی آئے ،ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار نے با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانپ ڈسنے، باﺅلے کتے کے کاٹنے کے انجکشن وافر مقدار میں موجود ہیں، اس کا کوئی ایشو نہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر سانپ ڈسنے کے مریض چار پانچ، سات لوگ آئے ہیں، تین دنوں میں پندرہ مریض بھی آئے ہیں، اس وقت بھی تین مریض داخل ہیں ،سیلاب کے دنوں سے کافی مریض آ رہے ہیں ۔