خضدار تحصیل وڈھ کے علاقہ بھنڈو میں خسرہ سے دو بچے عبدالعزیز ولد بالاچ ساکن ڈھاڈراور ایک سالہ سائمہ بنت منیر احمد جانبر نہ ہوسکے جب کہ متعدد بچے متاثر ہوگئے ہیں ۔
ضلعی منتظم صحت خضدار کے مطابق انتقال کرنے والے دونوں بچوں کا تعلق خضدار سے نہیں اس لئے ان کا ویکسین ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقائی حوالے سے جوں ہی ہمیں اطلاع ملی ڈاکٹر کی نگرانی میں طبی عملے پر مشتمل ایک ٹیم روانہ کیا گیا پیر کی شام تک تیس سے زائد متاثرہ بچوں کو ویکسین کیا گیا اور وٹامن اے کی قطرے پلوائے گئے انہوں نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں۔
انہوں نے عوام الناس کو تنبیہ کی کہ وہ مختلف موذی امراض سے بچاو کے لئے جوہڑوں کا پانی ہرگز نہ پیئں بلکہ پانی ابال کر پی لیں۔
