بلوچ آرٹسٹ گلوکار اور گورنمنٹ ہائی سکول بلنگور کے ہیڈ ماسٹر رفیق عمان کو 21 ستمبر 2014 کو تربت جاتے ہوئے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا تھا ۔ جس کے بارے میں اب تک انکے اہلخانہ دوست احباب کو معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں ۔
کیچ سے جبری طور پہ لاپتہ کئے گئے اسکول ہیڈ ماسٹر اور بلوچی زبان کے گلوکار رفیق اومان کی جبری گُمشدگی کے خلاف آج کیمپئین چلا ئی جارہی ہے ۔
سیاسی سماجی حلقوں نے ٹیوٹر کیمپیئن میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ٹیچر کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں.
انھوں نے کہاہے کہ بلوچ گلوکار اور سکول ٹیچر رفیق عمان کو پاکستانی فوج نے 21 ستمبر 2014 کو تربت سے لاپتہ کیاتھا ، جو 8 سال گزرنے کے بعد بھی لاپتہ ہے اور کسی کو اندازہ نہیں ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں ۔
۔
