کراچی کے مختلف علاقوں سے لڑکی سمیت مزید 6 افراد لاپتہ ہوگئے ، جن کے اہلخانہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں فورسز اور پولیس نے عبداللطیف، الطاف بلدیہ ٹاون، اختر اور اعظم لیاقت آباد جبکہ لڑکی سمیت 2 شہری عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے جبری لاپتہ کردیئے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاپتہ شہریوں کو فوری بازیاب کرنے کا حکم دیا جائے اور غیر قانونی شہریوں کو جبری لاپتہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
