آواران ( اسٹاف رپورٹر سے )
بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں اوگار کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر بارودی سرنگ سے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
بی ایل ایف ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تین ستمبر برور ہفتہ ضلع آواران کے علاقے وادی مشکےمیں اوگار پر توس کے مقام پر ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے قافلے کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں قافلہ کی ایک گاڑی بارودی سرنگ کے دھماکہ میں اڑ گیا، جس میں سوار چھ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
انھوں نے کہا کہ دو ستمبر بروز جمعہ شام کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے وادی مشکے میں اوگار کے مقام پر پاکستانی فوج کے گشتی قافلےکو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا تھا ( حملے کا بیان تین ستمبر کو میڈیا میں جاری کیاگیا) حملے کے نتیجے میں فوجی قافلے میں موجود ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی تھی اور اس میں سوار چار فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔