مند قابض فورسز پربم حملے میں 5اہلکار ہلاک کئے،بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ گذشتہ روز12ستمبر کو دن بارہ بجے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں ہمزائی کوہ کے مقام پرہمارے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گولڈ اسمتھ لائن پر باڑلگانے کیلئے پہنچے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ دشمن کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور  اس میں سوار5اہلکار ہلاک ہوگئے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض دشمن فورسزپر تواتر کے ساتھ حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post