آواران تحصیل مشکے سے اطلاع ہے کہ فوج نے تنک کے آس پاس کے محلوں اوگار ،ملشبند سمیت آس پاس کے آبادیوں کے لوگوں کو پیشی پر بلانے بعد لاپتہ کردیا ہے ۔
ذرائع کا کہناہے اس سے قبل انھیں بلاکر تشدد کرنے بعد چھوڑ دیا جاتاتھا ۔ مگر آج ہفتہ کے دن حسب معمول لوگ حکم کی تعمیل کرکے فوجی کیمپ گئے تھے ، مگر شام تک 32 افراد نہیں لوٹے، معلوم کرنے پر بعد پتا چلاکہ فورسز انکاری ہیں کہ لوگ انکے پاس ہیں ۔
دوسری جانب لاپتہ افراد کے ناموں کے بارے میں بھی مکمل معلومات نہیں مل پائے ہیں ۔ اس سلسلہ تحقیق جاری ہے ۔
