سبی مانیٹرنگ ڈیسک ) سبی بڑے شاہراہ پر مٹھڑی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا ، جہاں دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیاہے ۔
دریں اثناء کوہلو سے اطلاع ہے کہ مقامی زمیندار اور کسانوں نے گلہ بانی اور اونٹ مالکان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کوہلو سے شال جانے والی بڑی شاہراہ کو تمبو کراس پر ہر قسم کے ٹریفک کے بند کرلیا ہے ۔
جس کی وجہ سے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔
مظاہرین کا کہناہے کہ اونٹوں نے کھڑی فصلیں مرچ, ٹماٹر کپاس و دیگر تیار فصلیں تباہ کرلی ہیں۔
لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ اونٹ مالکان کے خلاف کاروائی کرکے کسانوں کو انصاف دلائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔
