منگچر سے لاپتہ ماسٹر کفایت اللہ کو منظر عام لاکر عدالت پیش کیاگیاہے

منگچر ( ویب ڈیسک )گیارہ فروری 2022 کو رات گئے منگچر میں گھر پر فورسز کے چھاپے میں گرفتار اور بعدازاں لاپتہ ہونے والے کفایت اللہ کو اطلاعات ہیں ک مختلف نوعیت کے دفعات لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا ہے ۔ آپ کو علم ہے ماسٹر کفایت اللہ بلوچ پیشے کے لحاظ سے اسکول استاد ہیں ، جبکہ اساتذہ یونین کا عہدیدار بھی رہا ہے۔ جس وقت کفایت کو ریاستی فورسز نے حراست بعد لاپتہ کردیا اُس وقت اسکی اہلیہ حاملہ تھی اور اس کے بعد کفایت اللہ کی اہلیہ اپنے کمسن بچوں کے ساتھ سراپا احتجاج تھی۔ کفایت اللہ کے باحفاظت بازیابی کے لیے انکے اہلخانہ نے سترہ جولائی کو احتجاجاً قلات منگچر مرکزی آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دے کر روڈ بند کردیا تھا۔ اس کے علاوہ کفایت اللہ کی اہلیہ لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے ہونے والے احتجاج، مظاہروں اور دھرنوں میں بھی اپنے شوہر کی بازیابی کے لیے سراپا حتجاج رہے ہیں ۔ زیارت واقعہ کے خلاف گورنر ہاؤس کے سامنے جاری حالیہ دھر نے میں بھی کفایت اللہ کی اہلیہ اپنے بچوں کے ساتھ شریک شریک ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post