پسنی ( ویب ڈیسک ) پسنی میں ابھی ابھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسو س کئے گئے ہیں بتایا جارہاہے کہ ری ایکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5۔5 تھی ۔
عینی شاہدین کے مطابق چند منٹ بعد دوسرا جھٹکہ بھی پہلے کی طرح شدت کی تھی ۔
یکے بعد دیگرے آنے والے دو نوں جھٹکے انتہائی خطرناک تھے ۔
پوری پسنی میں جھٹکے شدت کے ساتھ محسوس کئے گئے ہیں ۔
زلزلہ بعد مواصلاتی نظام درہم برہم ہواہے ۔
یہ ابتدائی رپورٹ ہے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں ۔