بلوچستان میں سیلاب کے ذمہدار قسمت نہیں ، پاکستان اور پارلیمنٹ میں بیٹھے پاتھاری ہیں ۔رحیم بلوچ

شال (اسٹاف رپورٹرز سے ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابقہ مرکزی سیکرٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ٹیوٹ میں کہاہے کہ تونسہ و ڈیرہ جات سے کچھی، سبی، نصیر آباد ولسبیلہ تک بلوچستان سیلاب میں ڈوبا ہواہے ، جس کیلئے قدرت اور بلوچوں کی قسمت نہیں قابض پاکستان کے لٹیرے حکمران اور اس کی پارلیمان میں بیٹھے پاتھاری ذمہدار ہیں۔ انھوں نے کہاکہ پس ان سے امداد کی امید کے بجائے اس بچی کی طرح پوری قوم اپنی مدد آپ کا جذبہ دکھائے۔ یہ بیان انھوں نے سوشل میڈیا میں ایک بچی کی وائرل ویڈیو بعد دیا ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ تونسہ میں سیلاب سے اپنےگھر کو مکمل طورپر تباہ ہونےکےبعد یہ بلوچ بچی اپنی کتابیں تلاش کرکے صاف کر رہی ہیں ۔وہ اب بھی پڑھنا چاہتی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تونسہ اور ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں سے حالیہ بارشوں کی وجہ سے تقریبا ایک لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں .

Post a Comment

Previous Post Next Post