سرکاری سرپرستی میں لینڈ مافیا ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔ متاثرین کی پریس کانفرنس

پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجگور پیر جہلگ کے رہائشی علی بخش عید محمد عاتم نظام بلوچ زاہد بلوچ محمد حسین کریم بخش اشرف بلوچ آدم بلوچ پزیر احمد اور طلال بلوچ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور لینڈ مافیا کی وجہ سے ہر غریب پریشان ہے پہلے خفیہ لینڈ مافیا تھے جن کے نام لینے سے لوگ ڈرتے تھے، لیکن اب اہم اداروں کے آفیشل آفیسر اس گروہ کے سربراہی کرکے لوگوں کی زمینوں کو قبضہ کرنے کوشش کررہے ہیں جن اداروں سے عوام کو امیدیں وابستہ ہیں آج کچھ غیر سنجیدہ لوگ انہی اداروں کی پاکیزگی کو داغ دار کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہمارے زمینوں پر مسلح افراد جن میں ایک لیویز فورس ہلکار بھی شامل جو سرکاری وکیل انیس احمد کا گارڈ تھا انکی اور انجمن تاجران کے صدر خلیل احمد نے سرکاری مشینری کو استعمال کرکے چادر و چار دیواری پائمال کرکے پلاٹنگ کی ، توڑ پھوڑ ،کی گئی۔ انھوں نے کہاہے کہ ان زمینوں پر تمام فیصلے ہمارے حق میں آئے ہیں اس کے باوجود بھی اب سول انتظامیہ اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز ہوکر ہمیں قانون قید و بند کی دھمکی دے کر ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ متاثرین تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پیر جہلگ کے زمین پر پانچ فیصلے ہوئے ہیں ،پانچوں فیصلے ہمارے حق میں ہوئے ہیں ، تین فیصلے دیوانی دو فیصلے شریعت کے مطابق پنجگور امن کمیٹی علمائے کرام کی دستخط سے ہوئے، فریق عبدالمجید جب پانچ فیصلوں سے ہار کر اب وہ سرکاری وکیل انیس احمد و پنجگور انجمن تاجران کے صدر خلیل احمد کے ذریعے ہمیں بندوق و مسلح افراد کی طاقت کا دھمکیاں دے کر قبضہ جمانے کی ناکام کوشش کر رہےہیں ۔ انھوں نے کہاکہ یہ زمینیں ہماری جدی پشتی زمین ہیں ،اپنی جان دین گے ،لیکن کسی کو ایک انچ زمین قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مسلح گاڑی سوار بندوق سے لیس افراد کی مدد سے سرکاری وکیل نے ہمارے زمینوں پر ہلہ بول کر پلاٹنگ کو نقصان پہنچا دیا ، بلڈوزر کی چھابی نکال کر سفید ریش ڈرائیور کی بے عزتی کرکے بلڈوزر کو جنگل میں کھڑا کرکے چلے گئے۔ انھوں نے کہاکہ بلڈوزر کی ایک دن کی مزدوری 80000 اسی ہزار روپے ہے، 18 تاریخ سے اب تک کام ہورہاہے اتنا بڑا رقم ہم کیسے پورا کریں گے ۔؟ انھوں نے کہاکہ مزکورہ افراد کے پالتو مسلح غنڈے جاتے جاتے ہمیں سرکاری طاقت کا دھمکی بھی دے کر گئے ہیں ، جنکے ساتھ م لیویز فورس کے ہلکار بھی شامل تھے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم مقامی اور انتظامیہ سمیت حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس غنڈہ کگردی کو روکیں ۔ اور ہمارے فیملی کی جان ومال کی تحفظ یقینی بنائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post