خضدار فائرنگ کے واقع میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے

خضدار ( مانیٹرڈیسک ) تحصیل وڈھ کے علاقہ کاکا ہیر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد رحیم ولد محمد یوسف ، محمد سلیم ولد حاجی محمد قاسم اور عبدالعزیر ولد حاجی حبیب کو شدید زخمی کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔ بعد ازاں زخمیوں کو خضدار ہسپتال ریفر کیا گیا ۔ آپ کو علم ہے مزکورہ قبائل کے افراد نے گذشتہ ماہ کراچی کوئٹہ شاہراہ کو متعدد مقامات پر بند کرکے مطالبہ کر رہے تھے ، مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ شفیق الرحمن کے کارندوں کے ہاتھوں مبینہ طورپر وڈھ کے تاجر برادری سمیت انکے آٹھ افراد ھلاک کئے جاچکے ہیں ۔ اور درجنوں زخمی ہیں ،مگر حکومت قاتلوں کو گرفتار کرنے بجائے انھیں پس پردہ تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post