قلات (ویب ڈیسک ) قلات کے دور دراز علاقے سب تحصیل گزگ میں
ہیضے کی وبا سے تین سالہ بچی جاں بحق،علاقے کے لوگوں نے کئی کلو میٹر پیدل سفر کرکے پہاڑ پر چڑنے کے بعد موبائل کے ذریعے آگاہ کیا کہ گزگ میں وبائی امراض پھیل چکی ہیں۔
ہیضے سے تین سالہ بچی حمیرا بنت لیاقت انتقال کرگئی ہیں ۔
ہیضہ سمیت دیگر وبائی امراض میں مکمل علاقے کی رہائشی مبتلا ہورہے ہیں۔ مواصلاتی نظام مکمل منقطع ہیں، جبکہ عوام کو ادویات کی قلت کا سامنا ہے، لوگ بے یار و مددگار پڑے امداد کے منتظر ہیں۔
آپ کو علم ہے علاقہ میں طوفانی بارشوں سے گزشتہ دس دنوں سے مواصلاتی نظام درہم برہم، ادویات و غذائی قلت، مکانات گرنے سے آسمان تلے متاثرین امداد کے منتظر ہیں۔
حالیہ مون سون بارشوں سے ملک بھر سمیت قلات کے دیگر علاقوں کی طرح گزگ میں گزشتہ دس دنوں سے سیلابی ریلوں میں سڑکیں بہنے سے زمین رابطے منقطع ہے۔
پنجگور کے علاقے سراوان میں اکرم سید نامی شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے کر گئے ۔
جبکہ پنجگور کے علاقے گرمکان سے اطلاع ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالخالق ولد مزار کو شدید زخمی کر نے بعد فرار ہوگئے ہیں ۔
