سب تحصیل گریشہ گواراست کے سیلاب متاثرین تین دن سے امداد کے منتظر

خضدار ( ویب ڈیسک ، مانیٹرنگ ڈیسک ) بوچستان میں حالیہ مون سون کی طوفانی بارشوں سیلابی پانی اور گنداری ندی میں طغیانی آنے کی وجہ گریشہ کے علاقے گواراست میں پوری آبادی سیلابی ریلوں کی نظر ہوکر صفحہ ہستی سے مٹ چکاہے ۔ علاقہ مکینوں کے جہاں گھر مکمل طور پر متاثر ہوئے ہیں وہاں انکے گھریلو سامان اورخوردونوش کے اشیاء بھی بہاکر لے گیا پے ،جو کچھ بچاہے وہ گھروں کے ملبوں تلے دب کر ضائعہ ہوچکاہے ۔ بتایا جارہاہے کہ تین دن گذرنے باوجود خواتین بچے بوڑھے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اور تین دن گزرنے کے باوجود کوئی امدادی ٹیم ان تک نہیں پہنچ پائی ہے۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے گزارش کی ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیکر جلد از جلد امدادی ٹیم روانہ کریں ۔ آپ کو بھی علم ہے علاقہ مکینوں کا شکوہ ہے یہاں سے سی پیک روٹ خضدار گزارا جارہاہے ، جس ناقص تعمیر کی وجہ سے لوگوں کو قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی ذمہداری موجودہ روٹ پر کام کرنے والی کمپنی پر عائد ہوتی ہے ۔ کیوں کہ انھوں نے ندی کے گزرگاہ چھوٹے پلوں کے زریعے بند کررکھا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post