پاکستانی فوج نے فائر بندی کی خلاف ورزی کرکے دو ساتھیوں کو قتل کر دیا ۔ ٹی ٹی پی

پشاور(اسٹاف رپورٹرز سے) تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ 19 اگست 2022بروز جمعہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں ناپاک فوج نے رواں مذاکراتی عمل کے نتیجے میں ہونے والی فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے ساتھیوں پر چھاپہ مارا اور ہمارے دو ساتھیوں حبیب عرف بلال اور خیرخواہ کو شہید کرکے ان کی نعشوں کو بھی ورثاء کے حوالے کرنے سے انکاری ہیں ـ انھوں نے کہاکہ ہم بارہا وضاحت کرچکے ہیں کہ ہم نے فائر بندی کا احترام کیا ہے، صرف دفاع کی حد تک کارروائی کی ہے اور فوج مسلسل خلاف ورزی کرتی آرہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ عوام کی خاطر ہماری نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر آئندہ ایسی کوئی کارروائی کی گئی تو اس کے نتائج کی ذمہ داری فوج پر عائد ہوں گے ـ

Post a Comment

Previous Post Next Post