بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابقہ سیکٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ٹیوٹ میں کہاہے کہ پاکستان نہ امریکہ کا دوست ہے اور نہ اسلام پسندوں کا۔ اس کے بجائے، اس کی پالیسی مغرب سے اسلحہ اور پیسہ نکالنے کی رہی ہے۔
انھوں نے کہاکہ سرد جنگ کے دور میں پاکستان نے افغان جہاد کا استعمال کیا اور نائن الیون کے بعد پھر وہی کیا، اگرچہ مختلف انداز میں۔ اسلام پسندوں اور ایٹمی بموں کو امریکہ سے ڈالر ہتھیانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
