مچھ کے علاقے چشمہ آپ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ پنجگور پاکستانی فوج پر مسلہ افراد کا حملہ،جانی نقصانات کی اطلاع

بولان ( اسٹاف رپورٹرز سے ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آج شام کے وقت مسلح افراد نے سوئی سے نکلنے والی قدرتی گیس کی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو چشمہ آپ کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ دھماکے کے بعد مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی تاحال معطل ہے۔ اس سے قبل اس طرح کے حملوں کی زمہ داریاں اکثر اوقات آزادی پسند گوریلا تنظیمیں قبول کرتے چلے آرہے ہیں، تاہم اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیمی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے. پنجگور( اسٹاف رپورٹرز سے )چتکان میں گریڈ اسٹیشن قریب قائم فورسز کے چوکی پر نامعلوم مسلحہ افراد نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فوج کو جانی مالی نقصان پہنچائی ہے ۔تاہم اس حملہ کی ذمہداری کسی آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post