کیچ( اسٹاف رپورٹرز سے )
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تیس اگست بروز منگل تین بجکر تیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے زامران،عبدوئی اور آسکان کے درمیان نہنگ کور میں عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹئیرورکس آرگنائزیشن( ایف ڈبلیو او) کی گاڑی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔
حملہ اس وقت کیاگیا جب ایف ڈبلیو او کے ٹھیکدار گولڈ سمتھ لائن پر باڑ کے معائنے کے لیے فوجی کیمپ سے نکلے تھے۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے ۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عسکری کمپنی فرنٹئیرورکس آرگنائزیشن( ایف ڈبلیو او) مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کے قبضے کو تقویت دینے کے لیے مدد فراہم کر رہی ہے۔ وہ پاکستانی فوج کےلیے سڑکیں ،پل اور دیگر تعمیراتی کام سر انجام دیتی ہے ۔
انھوں نے کہاکہ پاکستانی فوج مقامی لوگوں اور ٹھیکداروں کو اپنے منصوبوں کے لیے استعمال کر رہی ہیں، تاکہ وہ فوجی آمد و رفت کے لیے سہولیات میسر کریں ۔ہ
ترجمان نے کہاکہ ہم ایک بار پر تنبیہ کرتے ہیں کہ مقامی ٹھیکدار ریاستی سہولت کاری اور فوجی قربت سے اجتناب کریں اور عسکری تعمیراتی منصوبوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔
اس طرح ہم مقامی ڈرائیوروں کو بھی تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فوج کو راشن پہنچانے سے گریز کریں ہمارے پاس ان تمام ڈرائیوروں کے تفصیلات موجود ہیں، بصورت دیگر وہ اپنے نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔
انھوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔