آواران (ویب ڈیسک،نامہ نگار ) تحصیل مشکے کے علاقے پروار میں مون سون کی طوفانی بارش کے بعد ندیوں میں طغیانی آنے سے سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ،ہمارے نمائندہ مطابق ہفتہ کے روز مشکے کے علاقے پروار میں طوفانی بارش سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیاہے ۔ جس سے لوگوں کے مکانات منہدم ہوگئے اور کمروں میں موجود قیمتی سامان سیلابی ریلے کے نظر ہوگئے ۔
