لورالائی دوموٹرسائیکلوں میں ٹکر چار افراد زخمی ،بسیمہ 12 افراد کی دماغی توازن خراب

لورالائی کوئٹہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکرانے سے چار افراد حنیف ولد محمد نور ،سراج الدین ولد محمد نور محمد ،محمد رحیم ولد محمد نور بشیر محمد ولد محمد یار زخمی ہوگئے ، جنھیں مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔ ضلع واشک تحصیل بسیمہ(ساجد) ساجدکلی سرآپ میں 24گھنٹوں کےاندرایک ہی خاندان کے10سے12افراد کی دماغی توازن اچانک خراب مصدقہ اطلاعات کےمطابق تحصیل بسیمہ کےعلاقہ ساجدکےکلی سرآپ میں کل اچانک ایک عمررسیدہ شخص عبدالرزاق کادماغی توازن بگڑگیاتھا ، جسکی وجہ سےمذکورہ شخص بے ترتیب باتیں کرنے لگے ، جسکے چند گھنٹوں بعداُس گھرمیں رہنے والے تقریبا 12 افراد بھی اس مرض کا شکار ہوگئے ۔ علاقہ مکینوں نے محکمہ صحت سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کے علاج کیلے ٹیمیں بھیجیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post