شال ( اسٹاف رپورٹر سے )بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار ) جامعہ بلوچستان کے یونٹ باڈی اجلاس زیر صدارت وحدت بلوچستان بابل ملک بلوچ منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص سینٹرل کیمٹی کے ممبر ادریس بلوچ عزازی مہمانان میں منصور بلوچ شے مرید رشید بلوچ تھے۔
اجلاس شہدائے بلوچستان کے یاد میں دو منٹ کے خاموشی اختیار کرنے سے شروع ہوا ۔ اجلاس کے کاروائی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ملک اللہ گل نے سرانجام دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بابل ملک بلوچ نے کہا کہ عالمی جنگوں میں بھی خواتین ، بچے اور بزرگوں کو خاص اور محفوظ رستہ دیا جاتا ہے لیکن ایک یہ بلوچستان میں بچے خواتین اور نا ہی بزرگ محفوظ ہیں ۔
