لسبیلہ ( اسٹاف رپورٹر سے )بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے رضاکاروں کو امدادی سامان ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر، لاکھڑا، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں تقسیم کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
طوفانی بارشوں کی وجہ سے تمام زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں ۔ گاؤں اور دیہات زیرآب آنے سے گھر منہدم اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ۔
عینی شاہدین مطابق لوگ بے یار و مدد گار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بچے اور بچیاں مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ صحت کی سہولت کی عدم فراہمی سے علاقے وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں ۔
مگر حکومت کی جانب کوئی ریلیف کا کام شروع نہ ہوسکا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے بتایا کہ زمینی راستے منقطع ہونے کی وجہ سے ان کے رضاکار ٹرکوں کے بجائے ٹریکروں کے ذریعے لوگوں میں امداد تقسیم کرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز دوسری کھیپ متاثرہ علاقوں میں پہنچادی گئی ہے۔ اور شدید تباہی کی وجہ سے رضا کاروں کو متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کیوں کہ سڑکیں بہہ گئے ہیں ، اور زمینی راستہ تاحال بحال نہیں ہو پائے ہیں ۔
