شال ریڈ زون میں موسلادھار شدید بارش باوجود لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا جاری

شال ( اسٹاف رپورٹر سے ) بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا شدید موسلا دھار طوفانی بارشوں کے باوجود بھی جاری رہا -
زیارت واقعہ کے بعد گورنر ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں جاری بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کو آج اکتیس دن مکمل ہو گئے، پچاس کے قریب لواحقین پچھلے ایک مہینے سے زیادہ موسم کی شدت میں ریڈ زون میں گورنر ہاؤس کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں، آج سارا دن بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دھرنے میں بیٹھے لواحقین کا کہنا ہے ہم سے اب تک کوئی بھی حکومتی نمائندے نے رابطہ نہیں کیاہے اور نا ہی ہمارے پیش کردہ مطالبات اور مسسنگ پرسنز لسٹ کے حوالے سے اب تک کوئی پیشرفت ہوئی ہے۔ انھوں نےکہاہے کہ اس ہم مدعے پر حکومت کی طرف سے مسلسل غیر سنجیدگی سمجھ سے بلاہے - لواحقین نے کہا کہ اگر اس طرح بلوچستان حکومت اور حکام بالا نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور ہمارے مطالبات جو کہ قانونی اور جائز ہیں نہیں مانے اور سنے گئے تو ہمارا اگلا قدم یقینا سخت ہوگا ۔ کیوں کہ ہم نے حکومت کو اس اہم مدعے پر بہت وقت دے چکے ہیں اور کافی صبر و تحمل سے انتظار بھی کیاہے -

Post a Comment

Previous Post Next Post